سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی
Mar 24, 2017