نظرےہ پاکستان ہر صوبے مسلک و قومےت کے حقوق کا پاسبان ہے ،موسوی

Mar 24, 2017

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےدحامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ جس دوقومی نظرےے کو اندرا گاندھی نے ڈبونے کا اعلان کےا تھا آج مودی کی جنونےت اس دو قومی نظریے کی زندگی و تابندگی کی روشن دلیل ہے، نظرےہ پاکستان ہر صوبے مسلک قومےت کے حقوق کا پاسبان ہے حکمرانوں کی غلطےوں نے محرومےاں بانٹےں جنہےں دور کرنا اشد ضروریہے ،حرمےن شرےفےن کا تحفظ ہر مسلمان پر واجب ہے لیکن پارلیمنٹ سے بالا تر ہو کر افواج پاکستا ن کواسلامی ممالک کے باہمی تنازعات مےں جھونکنا دانشمندی نہےں،پاکستان کے قےام کا مقصد عالم اسلام کی قےادت تھا تفرےق نہےں حکومت ےمن کی سرحد پر پاک فوج کی تعےناتی کی خبروں اورقومی ہےرو سابق سپہ سالار راحیل شریف کی اتحادی افواج میں تعےناتی کی وضاحت کرے ،مودی کو سب سے بڑے اعزازات سے نوازنے والوں کے مفادات پرامت مسلمہ کے مفادات قربان نہ کئے جائےں عالم اسلام کو متحد کےا جائے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے ےوم پاکستان کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما افواج پاکستان بر سر پیکار ہیں اور ہزاروں سپوتوں نے جان دے کر ضرب عضب کو مستحکم کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے جنہیں قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاکستان کی دونوں طویل سرحدوں پر دشمن تیار بیٹھا ہے اور ارباب اقتدار کسی غلط فہمی کا شکار ہیں،پاک افغان بارڈرکبھی بند اور کبھی کھول دی جاتی ہے ان حساس ایام سے قبل اگر طورخم بارڈرنہ کھولی جاتی تو اورکزئی میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید نہ ہوتے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اداروں کو قومی معاملات میں ایک صفحے پر لانے کا واحد بہترین فورم پارلیمنٹ ہے جس نے عراق کویت جنگ ، یمن جنگ میں بہترین فیصلہ دیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ 23مارچ کا دن تجدید عہد اور پختہ عہد کا دن ہے ۔ قوم کو یہ عہد کرنا ہوگا وطن عزیزکو اس کی اساس دو قومی نظریے سے کو ہٹنے نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں