بدعنوانی کا خاتمہ‘ اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ نے ویجیلینس سیل بنانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (میاں علی افضل سے) اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ نے اینٹی کرپشن اور دوسرے محکموں سے کرپشن کے خاتمے کےلئے ویجیلینس سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویجیلینس سیل کے قیام کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 2 ماہ میں ویجیلینس سیل کا عملی طور پر کام شروع کرنے کا امکان ہے۔ ویجیلینس سیل کے قیام سے اینٹی کرپشن میں موجود کرپشن میں ملوث ملازمین اور افسروں کے ساتھ کسی بھی محکمہ کے افسر اور ملازم کیخلاف بھی کارروائی ہو سکے گی۔ ویجیلینس سیل پنجاب بھر کے تمام اینٹی کرپشن کے ریجنل دفاتر کے ساتھ ہیڈکوارٹرز میں بھی کام کریگا۔ ویجیلینس سیل خفیہ طور پر افسروں اور اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریگا اور اس بات پر خصوصی نظر رکھے گا کہ کون کونسے افسر و اہلکار کرپشن میں ملوث ہیں۔ ماہانہ رپورٹ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوائی جائیگی۔ اگر کرپشن ثابت ہو گئی تو اینٹی کرپشن خود مدعی بنے گا اور مقدمہ کا اندراج ہو گا اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

ویجیلینس سیل

ای پیپر دی نیشن