اسلام آباد(اے این این) ملک میں پانی کی قلت کا جائزہ لینے کیلئے ارساکا اجلاس 27مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ اجلاس تربیلا اور منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی نے چاروں صوبوں کے نمائندوں کو اجلاس میں مدعو کیا ہے جو اپنے اپنے صوبے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پانی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
ارسا/ اجلاس
::::پانی کی قلت کا جائزہ لینے کیلئے ارساکا اجلاس 27مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا
Mar 24, 2017