لاہور، فیروزوالا میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

لاہور (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نےستوکتلہ مےں رمضان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 11لاکھ روپے، منا واں میںآ صف گجرکے گھر سے4 لا کھ 75ہزار روپے، بھاٹی گیٹ میں شہباز کے گھر سے 3 لا کھ 65 ہزار، نواب ٹاﺅن مےں ثقلین کے گھر سے2 لا کھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان،اکبر ی گیٹ میںافضل کی فیملی سے4 لاکھ روپے، شاہدرہ میں امان اور اس کی فیملی سے2 لاکھ 45 ہزار روپے، ٹاﺅن شپ میں انوار کی فیملی سے90 ہزار روپے، طلائی زیورات اورموبائل فون،شاہدرہ ٹاﺅن میں شاہنواز سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،مانگا منڈی میں رشید سے 75ہزارروپے اور موٹرسائیکل،کاہنہ میں عظیم سے 49 ہزارروپے اور موبائل فون،ہیئر میں جنید سے 35 ہزارروپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں عمران سے 13ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شادباغ میں منہاس ، شا ہد رہ میں مشتاق، نو لکھا میں عر فا ن کی کارےں،فیکٹری ایریا میں اکرم کا رکشہ جبکہ شادباغ میں اظہر، مزنگ میں حسنین،ٹاﺅن شپ میں شفیق،باغبانپورہ میں سمیع ،اچھر ہ میں فیصل،ٹبی سٹی میں فیروز، ما ڈل ٹاﺅن میں عامر، شفیق آباد میںہارون، شادباغ میں بلال کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے قیمتی سامان زیورات نقدی سے محروم ہو گئے۔ نیو روڈ کالاخطائی پر ڈاکوٹوں نے کار سوار زمان شکور کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے سجاد سے موٹر سائیکل نقدی چھین لی۔ چوروں نے ساجد کے گھر داخل ہو کر ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ ڈاکو زرعی فارم میں داخل ہو کر زمیندار کے ملازم محمد علی کو کمرے میں بندکرکے مویشی لے کر فرار ہو گئے۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...