یوکرائن کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے، 20 ہزار افراد کا انخلائ، حکام نے تخریب کاری قرار دیدیا

کیف (بی بی سی) یوکرائن میں ایک اسلحے کے گودام میں دھماکوں کے بعد تقریباً 20 ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اس واقعے کو تخریب کاری قرار دیا گیا ہے۔
خرکیف کے قریب واقع بالکلیا اڈے سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر روسی نواز علیحدگی پسندوں سے لڑائی جاری ہے۔ اس اسلحے کے گودام کو میزائلوں اور توپ خانے سمیت ہزاروں ٹن گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امدادی ٹیمیں شہر اور آس پاس کے دیہات سے انخلا کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ گودام تقریبا 350 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اسلحہ ڈپو سے ہتھیار جنگ زرہ علاقوں میں فوجی یونٹس کو پہنچائے جاتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن