ٹھٹھہ: مردہ بچے کو جنم دینے والی خاتون نومولود کی نعش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار

ٹھٹھہ (آن لائن) سول ہسپتال ٹھٹھہ کے شعبہ گائنی میں ایک حاملہ خاتون مردہ نومولود بچے کو جنم دینے کے بعد ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔عملے کو کئی گھنٹے بعد مردہ بچہ ملا تو پولیس کو اطلاع کی، ہسپتال عملے کے مطابق خاتون نے روبینہ شیخ زوجہ بلاول کے نام سے اندارج کرایا تھا۔ اور خاتون کی مردہ بچے کی ڈلیوری کے بعد بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئی اور ہسپتال کے عملے کو خبر تک نہیں ہوئی بعدازاں مکلی پولیس نے بچے کی لاش کو لاوارث قرار دیکر ایدھی عملے کے حوالے کیا اور خاموش ہو کر بیٹھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ہسپتال کے پارک سے ایک نومولود بچے کی نعش ملی تھی جیسے پالتو جانوروں نے جسم کو نوچ کر کھا گئے تھے۔
خاتون/ فرار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...