قےام پاکستان کےلئے عورتوں نے بے مثال جدوجہد کی : خواتین رہنما

لاہور(لیڈی رپورٹر) یوم پاکستان تجدیدعہدکادن ہے، جب آزادی کاپرکیف نغمہ برصغیرکے ہرمسلمان کے دل کی آوازبنا، راہ آزادی کی پہلی سنہری تحریرلکھی گئی اورقرادادکے طورپرمنظورکی گئی جس پرچل کر بانیان پاکستان نے ایک عظیم خواب کوشرمندہ تعبیرکرلیا۔ خواتین نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزنوائے وقت سے گفتگومیں کیا۔ علامہ اقبال کی بہوجسٹس ریٹائرڈناصرہ جاویداقبال نے کہاکہ یوم قرادادپاکستان منزل کوپالینے والوںکی عظمت کاگواہ بھی ہے اورتحریک پاکستان میں توخواتین نے بھی لازوال کرداراداکیا مگرآج بھی پاکستان کی عورت کووہ حقوق نہیں ملے جن کی آرزومیں مہنازرفیع نے کہاکہ ہرکامیابی کاحصول صرف اورصرف یقین، نظم وضبط اوربے لوث فرض شناسی سے ہی ممکن ہے، ہرشہری کواستحکام پاکستان میںکرداراداکرنے کاعزم کرناہوگا۔ کالم نگار بشریٰ رحمن نے کہاکہ 23مارچ 1940کوقائداعظم نے ایک تاریخی سفرکاآغازکیا جس کے نتیجے میںہمیں ایک نعمت کی صورت پاکستان ملا، نیلم جبارنے کہاکہ مستحکم عزم سے ہی قومیںبنتی ہیں، کانگریس کے اقدامات اوررویے نے مسلمانوں کویہ سوچنے پرمجبورکردیاتھاکہ وہ متحدہ بھارت میںمحفوظ ہونگے سوانہوںنے آزادوطن کے حصول کی جدوجہدمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ تحسین فواداورلبنیٰ فیصل نے کہاکہ یوم پاکستان تجدید عہد اورتجدید وفا کا دن ہے پوری قوم نے ایک بار پھر 1940کی یاد تازہ کردی ۔ نبےرہ عندلےب نعےمی نے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان کو سیکولر اورلبرل نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بنانے کا خواب دیکھا تھا ۔ 

ای پیپر دی نیشن