سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سینیٹر فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو کی جانب سے سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل طلب کر لئے. عدالت نے پی پی کے وکیل فاروق حمید نائیک کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین اپریل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل دیں, اس کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ عدالت نے محکمہ شماریات، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
سندھ میں مردم شماری پر اعتراض:محکمہ شماریات، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے تین اپریل تک جواب طلب
Mar 24, 2017 | 13:44