سندھ کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب خود آئینہ دیکھ لیا کریں: خواجہ سعد رفیق

وقافی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب خود آئینہ دیکھ لیا کریں۔ سندھ کی ترجمانی کی دعویدار زرداری پارٹی نے سندھ کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لوٹ مار کے نِت نئے طریقے ایجاد کرنا جنابِ آصف زرداری کا طرِ امتیازہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری پارٹی کے 10 سالہ دوراقتدار نے سندھ کو آسیب زدہ کھنڈر بنا ڈالا ہے۔ مسلم لیگ(ن)اہل سندھ کو زرداریوں کی استحصالی حکومت سے نجات دلائے گی۔ سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست لازم ہے

ای پیپر دی نیشن