1972ء سے آج تک ایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہوں: خادم رضوی

Mar 24, 2018

بھکر(نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول ﷺاللہ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ وہ 1972ء سے آج تک اپنی ایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہیں 2018ء کے الیکشن میں تحریک کے نوجوان استعماری قوتوں کا غرور خاک میں ملا دیں گے فیض آباد دھرنے میں ہم پر 2ہزار شیل فائر کیے گئے 8نعشیں گرائی گئیںحکومت پتہ لگا رہی ہے کہ خادم حسین کہاں سے کھاتا ہے تم کسی کی خوشامد کرو وہ تمہیں نوازتا ہے میں ختم نبوت ﷺکا پہرہ دے رہا ہوں کیا وہ ﷺمجھے بھوکہ رہنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ دارلعلوم ضیاء القران فاضل میں ایک جلسہ سے خطاب کے بعد بھکر کے علماء وفد،تنظیمی عہدیداران سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ختم نبوت ﷺپر حملہ کیا ان کو گالی دیکر گالی کی بھی توہین ہے امریکی پوچھتے ہیں کہ خادم حسین کس مدرسہ میں پڑھا ہے اور ارکان اسمبلی کو سمجھ نہیں آئی اس بات کی مرزائیوں کا پاکستان بنانے میں کیا حصہ ہے تم ان کی کرسیاں بناتے ہوہم اس کا بھی حساب لیں گے فیض آباد دھرنا کے دوران کہا گیا پیسے لے لو دھرنا ختم کردولیکن ہم نے کہا کہ ختم نبوت رسالتﷺ کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے وارنٹ نکالنے سے نہیں گھبراتے ہیں جب تک جان میں جان ہے ختم نبوت رسالتﷺ کی پہرہ داری کرتے رہیں گے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس وقت مولوی خادم حسین پاکستان کا بنیادی مسلہٗ ہے جتنی مذہبی آزادی پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل ہے وہ کسی دوسرے ملک میں نہیں ہے کارکن عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کر دیں۔
خادم رضوی

مزیدخبریں