لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یوسی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید خان کاکڑ‘ شیخ محمد عمران‘ پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ‘ ظہیر اقبال چودھری‘ شیخ عمران مانی‘ میاں محمد اشرف‘ تابندہ کاکڑ‘ قاضی ساجد محمد عمر‘ محمد علی ٹیپو اور شیخ عادل رضا نے کہا ہے کہ سیاسی بے چلنی اور افراتفری کا ملک کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے قول و فعل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف نہیں‘ صرف نوازشریف فیملی کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے صوبے میں جہاں ان کی حکومت بدعنوانی اور کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ۔