لاہور(پ ر)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے زیراہتمام "فروغ تعلیم و تحفظ نظریہ پاکستان طلبہ سیمینار " والٹن کینٹ میں کیا گیا ۔ جس میں امیر شوری ایم ایس او پاکستان مظہر جاوید ،اور ناظم پنجاب ایم ایس او ارسلان کیانی علماء کرام،پروفیسرز، وکلاء طلبہ راہنماؤں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مدارس ،اور دیگر جامعات سے اس سال دینی و عصر ی تعلیم مکمل کرنے پر 50سے زائد طلبہ کو بہترین کارکردگی پر حسن رفاقت ایوارڈ دیئے گے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مظہر جاوید نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نوجوانوں کی مذہب و وطن سے وابستگی مثالی ہے،MSOپاکستان معاشرے کی دو انتہاؤں ملاں اور مسٹر کے درمیان مضبوط رابطہ ہے، فروغ تعلیم اور پرامن معاشرے کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔