لاہور(پ ر) خدمت الناس اسلامک سوسائٹی کے زیراہتمام آج 24 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشا مبین بازار سراج پورہ نزد جامع مسجد غوثیہ ایک مینار والی کے سامنے رہائش گاہ محمد ادریس محفل درود و سلام ہوگی۔ جس میں ڈاکٹر عبداللہ مصطفائی‘ محمد نصیر قادری‘ محمد فیصل نقشبندی کے علاوہ محمد ارشاد کا خصوصی خطاب ہوگا۔ پیر محمد احمد شاہ‘ پیر محمد بلال‘ محمد اکرم طیب‘ عمران عباسی‘ صوفی عثمان ‘ محمد رفیق‘ عبدالحمید سیالوی‘ قاری عبدالمجید‘ محمد طاہر و دیگر شرکت کرینگے۔