پیپلزپارٹی آئین کی بیخ کنی کی اجازت نہیں دے گی: عزیزالرحمن چن

Mar 24, 2018

لاہور( خبر نگار) پیپلزپارٹی کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن نے کہا ہے کہ مخلص قیادت ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید ، متحرک، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے،پیپلزپارٹی آئین کی بیخ کنی کی اجازت دے گی اور نہ جمہوری عمل میں کوئی رخنہ اندازی برداشت کرے گی ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکے ۔

مزیدخبریں