کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، مسئلہ فوری حل کیا جائے : چودھری سرور

Mar 24, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے یعنی مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف لاہور کی طرف سے 23مارچ یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے ماڈل ٹائون میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ولید اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر چوہدری محمد سرور تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف کے اتحادکی خبریں بے بنیاد ہیں۔ولید اقبال اور حماد اظہر نے کہا کہ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل ِ تسخیر ہے۔اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قائد کے پاکستان کو امریکہ سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ ن لیگ احتساب سے بھاگ رہی ہے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث وطن عزیز کو قائد اور اقبال کے خوابوں کے تعبیر سامنے نہیں آسکی اور 70 سال کے بعد بھی لاکھوں جانوں کی قربانیاں ثمر آور نہیں ہو سکیں ۔ ڈاکٹر مرادراس نے کہا کہ لازوال قربانیوں اور دگرگوں سیاسی حالات کے پیش نظر آج بھی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے انتھک محنت کی ضرورت ہے حکمران 23 مارچ تقاریر و تقاریب کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کریں ۔

مزیدخبریں