وزیراعظم سلامی کے دوران کھڑا ہونا بھول گئے، آرمی چیف نے کندھا ہلاکر کھڑے ہونے کا اشارہ کیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+آئی این پی ) یوم پاکستان پریڈ کے دوران سلامی کے چبوترے پر تمام افراد اردن کے فوجی دستے سے سلامی وصول کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بیٹھے رہے۔ چبوترے پر موجود افراد نے کھڑے ہو کر سلامی لی، متحدہ عرب امارات کا فوجی دستہ گزرنے کے بعد یہ افراد کچھ دیر کیلئے بیٹھے تاہم جب اختتام پر اردن کا فوجی بینڈ آیا تو تمام افراد ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہوئے لیکن وزیر اعظم اردن کے دستے کی پریڈ دیکھنے میں مشغول رہے۔ اسی دوران ان کے پیچھے موجود آرمی چیف نے انتہائی تیزی کے ساتھ وزیر اعظم کا کندھا ہلایا اور انہیں کھڑے ہونے کا اشارہ کیا جس پر وہ فوری کھڑے ہوگئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر عوام مختلف کمنٹ کرتے رہے۔
وزیراعظم/ ویڈیو وائرل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...