اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور رد الفسادجیسی کارروائیوںکے ذریعے اس چیلنج کا مقابلہ پورے عزم و ہمت سے کیا ہے اور قوم اس جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صدرمملکت نے اس موقع پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے دی جانے والی ان قربانیوں کے اعتراف میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک نئے میڈل تمغہ عزم کا اعلان بھی کیاکیونکہ قوم کی ان لازوال قربانیوںکے نتیجے میں ملک میں امن و امان بحال ہوا ہے اور معیشت میں بھی بہتری آئی ہے ۔
نیا میڈل