اسلام آباد( آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال قائم کر دی ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تمام فوجی سربراہان فوجی جیپوں پر پریڈ گراﺅنڈ میں آئے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور جو وی وی آئی پی گاڑیاں فوجی سربراہان کو دی گئی ہیں ان پر بیٹھ کر ہی وہ پریڈ گراﺅنڈ آتے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بار یہ ہدایت کی تھی کہ ایسی گاڑیوں پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں لہٰذا پریڈ کے موقع پر جو سرکاری جیپ ہر فورس کے سربراہ کے پروٹوکول کے مطابق ہوتی ہے اسے دی جائے اور پریڈ شروع ہونے سے قبل یہ مناظر سب نے دیکھے کہ آرمی چیف، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات فوجی جیپوں پر ہی آئے اور حاضرین نے اس تبدیلی کو سراہا جبکہ دوسری طرف وزیر دفاع خرم دستگیر انھیں فراہم کی گئی سرکاری کار کی بجائے پراڈو میں آئے ۔
کفایت شعاری