اسلام آباد (آئی این پی + آن لائن) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مل کر مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے کام کررہے ہیں‘ دونوں ممالک نے قدرتی آفات اور تنازعات کا سامنا کیا۔ ہم نے عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کیا۔ جمعہ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے مل کر شاہرائیں‘ ڈیم‘ ہسپتال اور سکول بنائے ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان آ کر بہت مسرت محسوس ہوئی انہوں نے پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی آزادی کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہیں امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے پاکستانی قومی پرچم پر مبنی کپڑے پہن رکھے تھے اور انہوں نے اپنا ویڈیو بیان مینار پاکستان کے سائے تلے ریکارڈ کروایا۔
امریکی سفیر