کراچی،کوئٹہ (آن لائن + بیورورپورٹ) یوم پاکستان پر سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کی کمی کر دی گئی ہے ۔ ترجمان آئی جی جیل خانہ جات سندھ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی نصرت منگن نے یوم پاکستان پر قیدیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئی جیل خانہ جات نے سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا 60 روز کی کمی کر دی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی سزاﺅں پر نہیں ہوگا ، علاوہ ازیں محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سزاﺅں میں 60 دنوں کی کمی کا اعلان کر دیا پنجاب میں بھی قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کا اعلان کیا گیا ۔
یوم پاکستان پر پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی
Mar 24, 2018