پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے سینٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے والے ایم پی ایز سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کی جانب سے مختلف ایم پی ایز کو پیسوں کی واپسی کیلئے ٹیلی فون کیا گیا ہے۔ ایم پی اے عبید اللہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے دوران ہمیں پارٹی امیدواروں نے رقوم ادا کی تھیں اب نومنتخب سینیٹرز نے کہا ہے آپ نے ووٹ نہیں دیا رقم واپس کریں۔ پیسوں کی عدم واپسی پر آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پیسے دیتے وقت کہا گیا کہ پیسے اگلے انتخابات میں آپ کے کام آئیں گے۔ مجھ پر شک کرنے والے سینیٹر کیخلاف عدالت جاﺅں گا۔ پارٹی کا وفادار ہوں نومنتخب سینیٹر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے لوگ ناراض ہیں ان سے ٹکٹوں سے متعلق صرف بات کر رہا ہوں۔ جس ڈویژن کا جنرل سیکرٹری ہوں صرف اس ڈویژن کے لوگوں سے بات کرتا ہوں۔ ناراض لوگوں کو فون کیا، پیسوں کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی سینیٹرز