سکھوں کو تربیت دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں : سینیٹر عبدالقیوم

اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ہاں مذہبی اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے دعوے کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی اخبار 'ہندو' میں رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارتِ داخلہ نے ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی 'آئی ایس آئی' نے مبینہ طور پر بھارت میں عسکری کارروائیاں کرنے کے لیے سکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی۔سینیٹر عبدالقیوم نے ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے الزامات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کہہ کر مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...