نثار کی مریم نواز پر تنقید کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جیسے کارکنوں کو قیادت سے دور رکھنے میں چودھری نثار کا مرکزی کردار رہا۔ چودھری نثار جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپر تھے۔ چودھری نثار نے سیاسی وزن ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا۔ مریم نواز پر تنقید کا مقصد بھی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے۔ مریم بی بی نے بند گلی میں پہنچی جماعت کو میدان میں لاکھڑا کیا۔ چودھری نثار کی بوکھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت ہے۔ جوڈیشل مارشل لاء کی بات ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔ تین سال پہلے جوڈیشل مارشل لاء کی بات مجھ سے عمران خان نے کی۔ چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان اس بات سے بھاگ سکتے ہیں نہ جھٹلا سکتے ہیں۔ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو یہ خواب بن جائیں گے۔ یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس کے بیان سے خوشی ہوئی۔ بیان سے مارشل لاء سے متعلق تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے۔ عدلیہ نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی جمہوریت سے کمٹمنٹ واضح ہے۔ جوڈیشل مارشل لاء کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ کس آئین میں لکھا ہے مارشل لاء لگایا جائے۔ چیف جسٹس کا جوڈیشل مارشل لاء سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...