میڈرڈ (اے پی پی) سپین کے علاقے کاتالونیا کی پارلیمان نئے علاقائی صدر کے چناؤ میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں کاتلان حکومت کے سابق ترجمان جورڈی ٹورْل صدر کے عہدے کے لئے واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں جبکہ انہوں نے پارلیمان میں اپنے خطاب کے دوران ’آزادی‘ کا لفظ تک استعمال نہ کیا۔