افغانستان : فضائی ، زمینی حملے ، کار بم دھماکہ ، 71طالبان 9داعش کے دہشتگرد ، 15شہری ہلاک

کابل (اے ایف پی +آن لائن) افغانستان میں فضائی، زمینی حملوں، کار بم دھماکے میں 71 طالبان، داعش کے 9، دہشت گرد، 15 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی حملے کرکے 71 طالبان کو ہلاک جبکہ 34 سے زائد کو زخمی کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے چار طالبان گرفتار بھی کئے ہیں۔ صوبہ ننگرہار کے ضلع ویج بالا میں سکیورٹی فورسز کے طیاروں نے داعش کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 داعش دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ صوبے ہلمند میں کھیل کے میدان کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب کئی شہری افغانستان میں جاری نئے سال کی تقریبات کے اختتام پر واپس جا رہے تھے۔ اے ایف پی کو ہلمند کے صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کار بم دھماکہ لشکر گاہ سٹی میں سٹیڈیم کے دروازے کے پاس ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...