بلوچستان کابینہ میں شامل وزرائ، مشیروں کے محکموں میں رد و بدل کا فیصلہ، نگران حکومت پر مشاورت کا سلسلہ جلد شروع ہو گا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبائی کابینہ میں شامل بعض صوبائی وزرائ، مشیران کے محکموں میں ردوبدل اور کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سابقہ مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی کو کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔ دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان اور بلوچستان صوبائی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے درمیان جلد ہی نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مصروف ترین دن گزارا اور رات گئے تک صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اب تک چار نگران وزراء اعلی کے نام سامنے آئے ہیں جن میں دو سابق نگراں وزراء اعلیٰ اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن