وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوئی اور نہ آج تک کوئی کر سکتا ہے اس سے پہلے نواز شریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا تھا ۔ نواز شریف جیل گئے تو وہاں سے بھی پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں ۔ نواز شریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں ۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف پارٹی قائد اور شہباز شریف صدر ہوں گے ۔ فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہو رہے تھے اور اب بھی ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلوں میں نواز شریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی ۔ مشرف دور میں بھی نواز شریف پارٹی چلاتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں نواز شریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں ۔ اس سے پہلے نواز شریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا ممکن ہے عدالتیں آج بھی ایسا فیصلہ کر دیں ۔ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی ۔ نہ فوجی حکومتوں میں نواز شریف کی سیاست ختم ہوئی اور نہ آج کوئی کر سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جیل میں رہ کر الیکشن جیتے ہیں۔
فیصلوں سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی,فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہو رہے تھےاب بھی ہوں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
Mar 24, 2018 | 11:32