اسلام آباد ( چوہدری محمد اعظم گِل ۔خصوصی رپورٹر)صوبہ سندھ کی اکلوتی ڈرگ کورٹ میں ایک سال سے جج تعینات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو ڈرگ کورٹ کے لیے جج کی نامزدگی بجھوائے ایک سال ہوگیا ہے لیکن وفاق کی جانب سے سندھ کی اکلوتی ڈرگ کورٹ کے جج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے ۔نوائے وقت ،کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اسوقت سندھ کی کراچی میں قائم واحد ڈرگ کورٹ میں زیرالتواء 61 مقدمات منصف کی تعیناتی کے منتظر ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال ایک ماہ میں ڈرگ کورٹ کراچی نے صرف 13 مقدمات کے ہی فیصلے کیے ہیں دستیاب دستاویزات کے مطابق ڈرگ کورٹ نے ایک ماہ میں صرف ایک ہی مقدمہ کا فیصلہ کیا ہے ۔
سندھ کی اکلوتی ڈرگ کورٹ ایک سال سے جج سے محروم
Mar 24, 2019