یوم پاکستان پر لاہور میراتھن اور کارنیول کا انعقاد، الحمراء میں میوزک کنسرٹ

لاہور(نیوزرپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم پاکستان پر لاہور کے شہریوں کے دل جیت لیے اور لاہور میراتھن اور لاہور کارنیول کا بھرپور انعقادکیا. یوم پاکستان کی مناسبت سے قذافی اسٹیڈیم میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا. ریس کا آغاز تین بجے کیا گیا. جو کہ دس کلومیٹر پر مشتمل تھی. ریس میں پندرہ سو کے قریب ہر عمر کے افراد نے حصہ لیا. ریس میں نمایاں شخصیات جن میں کرکٹر مشتاقِ احمد، اداکار توقیر ناصر، علی میر، ڈی سی لاہور صالحہ سعید ، میئر لاہور کرنل مبشر اور دیگر نے شرکت کی. ریس کے اختتام پر عوام الناس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھر پور ملی جوش و جذبہ کا اظہار کیا. میراتھن ریس کے اختتام پر الحمرا اوپن ایریا میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا. جس میں معروف کلوگارہ آئمہ بیگ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکا سے خوب داد وصول کی. اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے جیلانی پارک میں لاہور کارنیول کا اہتمام کیا. کارنیول میں فوڈ، آرٹ، پینٹنگز اور میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا. لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی فیملی کے ہمراہ اس میں شرکت کیا. اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب میں بیگم گورنر پروین سرور شریک ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن