بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہے،مشال ملک

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کہا کہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے،پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کر نی چاہیے، یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ جموں وکشمیر میں قابض بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، آزادی کا مطالبہ کرنے والی حریت قیادت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو جیلوں میں بند، تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے،میرے شوہر یاسین ملک کو جموں جیل میں قید کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن