راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدواراین اے 60سجاد خان اوردیگرسماجی اورسیاسی رہنمائوں نے کہاہے کہ یوم پاکستان 23مارچ کادن ہمیں ان شہداء اورتحریک پاکستان کے رہنمائوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کی تلقین کرتاہے جنہوں نے اپنے خون سے وطن عزیزکی بنیادیں استوارکیں ان کی قربانیوں کی بدولت ہم 72سالوں سے آزادفضائوں میں زندگی بسرکررہے ہیں ورنہ ہندوبنیئے ہمارے ساتھ غلاموں جیسابدترین سلوک کرتے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ان محسنوں کی قربانیوں کویادرکھیں اور وطن کی سلامتی اوردفاع کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوںہم بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اگراس نے جارحیت کی توہماری افواج اسے صفحہ ہستی سے مٹادینگی ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر سجادخان لورزاورپاسبان وطن کے زیراہتمام ہونے والی تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا دیگرمقررین میں چوہدری خورشیدانور،حکیم محمدسہارنپوری ، یوسی31کے چیئرمین حاجی محمدجمیل، ، ملک ناصراقبال وائس چیئرمین یوسی 42،خاتون رہنماء ملیحہ چوہدری، انگلینڈکے لالہ انصر،کونسلرتنویرخان ،راشدقریشی اوردیگر شامل تھے
23مارچ کادن ہمیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کویاددلاتا ہے،سجاد خان
Mar 24, 2019