لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس پتنگ بازوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہی اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گزشتہ روز عمر اور امداد نامی نوجوان پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں ان کی حالت خطر ے سے باہربتائی جا رہی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے آئے روز پتنگ بازی سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعا ت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔