یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، دنیا بھر میں تقریبات

اسلام آباد/ لاہور/لندن (ایجنسیاں + نیوز رپورٹر+عارف چودھری) یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات ہوئیں ، رواں برس 23مارچ کے دن کی اہمیت بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے باعث دوچند ہوگئی ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ، اقلیتی برادریوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پرلاہور ‘ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔ سیاسی‘ سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قائداعظمؒ اور اقبالؒ کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ محمد یوسف مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بیس کمانڈر پی اے ایف ائرکموڈور سید صباحت حسن نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔نیو یارک ، ابو ظہبی اور سری لنکا میں بھی پاکستان ڈے کی تقریبات کی گئی، نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں تقریب میں ملیحہ لودھی سمیت دیگر سفارتی اہلکار شریک ہوئے، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ، سفارت خانہ ابو ظہبی اور پاکستان قونصل خانہ دبئی میں دو علیحدہ علیحدہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، سفارت خانہ اور پاکستان قونصل خانہ دبئی میں دو علیحدہ علیحدہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، سفارت خانہ ابو ظہبی کی تقریب کے آغاز میں پاکستان کے سفیر عظمہ حمد خان نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، صدر پاکستاناور وزیراعظم کے پیغام پڑھ کر سنائے گئے ، پاکستان سکولوں کے طلباء نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ ملی نغمے پیش کیے، پاکستان کے خلاف حالیہ غیر لمیک بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی قوم کی طرف سے دکھائے گئے اتحاد اور ذمہ داری کی تعریف کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن برقرار رکھنے کی استعداد رکھتا ہے انہوں نے پاکستان کے دوستوں اور خاص طور پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، قونصل خانہ دبئی میں تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، بعدازاں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے قومی جھنڈا لہرایا ، قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔ ترک سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم پاکستان میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کو تہہ دل سے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن کے سجیت گڑھ سیکٹر پر یوم پاکستان کے موقع پر عوام نے قومی پرچم تھامے ورکنگ بائونڈری لائن کی طرف مارچ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ہائی کمشن لندن میں پرچم کشائی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کی۔ تقریب میں ارکان برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان، یاسمین قریشی، اینڈریو سٹیون کے علاوہ مانچسٹر کونسل کی لارڈ مئیر جون ہیچیسن،فادر فلک شیر، سیماب راجہ، ننھے بچے ابوبکر اقبال، گریٹر مانچسٹر کے میئرز کونسلرز ،کاروباری شخصیات، سیاست دانوں کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...