واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب‘ اﷲ اکبر کے نعروں نے لہو گرما دیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واہگہ میں پاک بھارت سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش مناظر دکھائی دیئے جہاں شرکاء نے ’اﷲ اکبر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے لہو گرما دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان‘ بزرگ‘ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔ واضح رہے کہ واہگہ پر روزانہ پرچم اتارنے کی یہ تقریب منعقد ہوتی ہے تاہم یوم پاکستان‘ یوم دفاع اور یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکاء اور رینجرز دونوں ہی حب الوطنی کے الگ رنگ میں رنگے دکھائی دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...