اسلام آباد ، لاہور( نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) ایوان صدر اور پنجاب سندھ خیبر پی کے گورنر ہائوس میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقسیم اعزازت کی تقریبات ہوئیں۔ صدر عارف علوی نے 18غیر ملکی سمیت 128شخصیات کو سول اور ملٹری ایوارڈز دئیے ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ہلال امتیاز پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ائیر مارشل سید نعمان علی، میجر جنرل طاہر مختیار، میجر جنرل نعیم نقی، میجر جنرل سلیم احمد، میجر جنرل ارشد محمود ،میجر جنرل طارق محمود ، میجر جنرل افتخار احمد ، میجر جنرل سہیل عزیز ، میجر جنرل راحت بھاس، ایئر ایڈمرل سید اسد کریم ، ایئر وائس مارشل ندیم طارق ، میجر جنرل نعمان احمد ، ائیر وائس مارشل شہاب شفقت ، ائیر مارشل محمد خالد ، ائیر وائس مارشل سلمان بخاری ، میجر جنرل رضوان افضل اور میجر جنرل اظہر عباس شامل ہیں میجر جنرل امجد، میجر جنرل فیض حمید ، میجر جنرل محمد عامر ، ائیر ایڈمرل زین ذوالفقار ، ائیر ایڈمرل فیصل رسول، ائیر ایڈمرل زاہد الیاس ، ائیر ایڈ مرل محمد زبیر شفیق، میجر جنرل ندیم خالد جاوید ، میجر جنرل خالد ضیاء ، میجر جنرل امجد علی خان ، میجر جنرل اظہر رشید ، میجر جنرل اختر نواز ، میجر جنرل حسن اظہر ، ائر وائس مارشل عمران خالد میجر جنرل لیاقت علی ، میجر جنرل عثمان حق ، میجر جنرل طارق ضمیر ، ائیر ایڈمرل محمد شفیق شامل ہیں ، شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلطان ناصر ، شہید کیپٹن جنید حفیظ ، لیفٹیننٹ ارسلان عالم ، شہید سپاہی آفتاب احمد خان ،شہید سپاہی فتح اللہ ، شہید سپاہی سبطین صدر ، شہید سپاہی کامران افضال ، شہید صوبیدار شوکت خان ، کیپٹن شاہد فاروق رانا ، شہید سبطین حیدر ، شہید سپاہی یحییٰ خان ، مرزا شاہ زیب ، شہید محمد اسلم کو ستارہ ملت ملٹری سے نواز گیا۔ شہید اہلکاروں کے اعزازات ورثا نے وصول کئے نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں شعیب سلطان ، صدر الدین ہاگوانی، ظہیر ایوب ، غلام اصغر ، پروفیسر ڈاکٹر غفور حیات ، کرکٹر وسیم اختر اور وقار یونس شامل ہیں پروفیسر عبدالباری خان اور مائیکل جینیس کو ہلال امتیاز عطا کیا گیا محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہہ حارث کو ستارہ پاکستان دیا گیا ، شہید نوابزداہ میر سراج خان رئیسانی ، شہید محمد ادریس ، اسد علی شہید ، انجینئر معراج احمد کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا گلوکارہ عطاء اللہ عیسی خیلوی ، ڈاکٹر عنایت اللہ ، شمیم احمد شیخ ، ڈاکٹر ضیاء الحق ، ڈاکٹر آصف ایم رحمان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عشرت فاطمہ ، ریما خان ، اینکر ارشد شریف ، راشد مسعود خان ، امان اللہ خان ، ثناء اللہ گھمن ، محمد اشرف علی مرحوم اور نعمان علی افضل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطاکیا گیا ، نیوزی لینڈ میں شہید نعیم رشید کو ستارہ شجاعت دیا گیا، بریگیڈئیر رضوان افضال، محمد یونس ، ساجد حسین ، عمر ساجد شہید ، نوید احمد شیروانی ( امریکہ ) ، واجد خان کو ستارہ قائداعظم عطا کیا گیا۔ خالد خان، محمد نعمان ظفر ، وجاہت اللہ آفریدی، سید محمد عمر مبین جیلانی شہید، محمد اقبال ، سید فواد علی مرحوم ، محب خان مرحوم ، شاہ رخ زیدی، صائمہ شفایت مرحوم ، اکرم خان شہید کو تمغہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا عقیل ندیم ڈھڈی کو ستارہ امتیاز سے نواز ا گیا سید علی عباس، محمد رفیق شاد، خواجہ اصغر علی ، اداکارہ مہوش حیات ، پشتو کے موسیقاری سردار علی ٹکر کو تحفہ امتیاز سے نواز گیا ، ڈاکٹر ٹیون جے یورین ، ڈاکٹر جیمز اے بیٹے کو ستارہ امتیاز عطا کیا گیا، سید ابو احمد عاکف ، پیر محمد دیوان کو بھی ستارہ امتیاز دیا گیا۔ صائمہ شہباز ملک، نیلوفر سعید کو ستارہ امتیاز اور صوبیدار میجر ( ر) اللہ دتہ شہید کو تمغہ شجاعت بعداز شہادت کا اعزاز دیا گیا اختر گل ، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد صدیق شیخ ، ملک امین اسلم خان کو تمغہ امتیاز دیا گیا صائم شفاعت مرحوم ، اکرم خان شہید کو تمغہ شجاعت عطا کیا گیا ، نوائے وقت کی سینئر صحافی صوفیہ یزدانی کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔