یوم پاکستان پر ایل ٹی سی نے قومی رہنماؤں کی تصاویر والی بسیں چلائیں

Mar 24, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے یوم پاکستان پر لاہور شہر کے دو مختلف روٹس پر حضرت قائداعظمؒ، حضرت علامہ اقبالؒ فاطمہ جناحؒ و دیگر قومی لیڈروں کی تصاویر والی بسیں چلائیں جنہیں دیکھ کر شہریوں نے خوب داد دی۔ شہر کے مختلف مقامات پر ایل ٹی سی کے زیر انتظام بس شیڈز کو بھی یوم پاکستان کی تصاویر کے ساتھ سجایا تاکہ دیکھنے والے پاکستان سے محبت رکھنے والوں اور اس کی عظمت کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد رکھیں۔

مزیدخبریں