شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن کے چیئرمین، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، اناڑی حکومت بربادی کی طرف پاکستان کو لے گئی ہیلتھ کارڈرنگ بدل کر دیئے جارہے ہیںآج نواز شریف کی رہائی کے لئے شیخوپورہ سے تحریک کا آغاز کردیا ہے، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر منعقدہ مشعل بردار ریلی اور استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستا ن میں آج جو یک جہتی نظر آرہی ہے وہ کسی پر احسان نہیں یہ ہمارا قومی ملی فریضہ ہے جسے ہم ادا کررہے ہیں اورریاست پاکستان کا ہم پر جو قرض ہے وہ واپس لوٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔سابق وزیر مملکت وزیر طلال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر امن چاہتے ہیں ملکی معیشت مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ۔
آج شیخوپورہ سے نواز شریف رہائی تحریک کا آغاز کر دیا، جاوید لطیف
Mar 24, 2019