لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے زیر اہتمام چاروں صوبوں کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان مارچ ریلیاں سیمینارز منعقد کیئے گئے۔اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کیا گیا۔سالانہ مرکزی نظریہ پاکستان مارچ دربار حضرت میاں میر سے مینار پاکستان تک منعقد ہواجسکی قیادت قائم مقام امیر پیر قاضی محمد محمود اعوان نے کی۔جبکہ شرکاء میں پیرمحمداعجازاشرفی ، صاحبزادہ سعد رضوی ، علامہ غلام عباس فیضی ، مفتی عابد رضا قادری ، پیر محبوب الہی ، پیر زبیر احمد قصوری ، محمد ذاہد عطاری ، مولانا عطا محمد ، مولانا جمیل شرقپوری ، مولانا صدیق ، مولانا عرفان رضوی، مولانا عبد الوحید، مولانا رمضان ، مولانا فاروق قادری ، مولانا شفقت جمیل و دیگر ذمہ داروں نے شرکت و خطابات کئے۔مرکزی امیر قاضی محمود اعوان نے کہا مینار پاکستان میں 1940 میں جو قرار داد پیش ہوئی ہم اس قرار داد کو پیش کرنے والوں کے وارث ہیں۔ہم دھشت گرد نہیں ہیں بلکہ محب وطن اور نظریہ پاکستان کے اصل دفاع اور حفاظت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا نظریہ پاکستان کا مطلب اللہ تعالی اور اسکے نبیؐ کے احکامات کی پیروی کرنا ہے۔اور ہماری جدوجہد اللہ و رسول کے احکام کو عملی جامہ پہنانا ہے۔علامہ اقبال نے جو قرار داد پیش کی اسوقت کے بعد لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں ملک اسلامی پاکستان بنایا اور اسی طرز پر چلتے ہوے ہم آج اپنی قیادت و کارکنوں کی قربانیوں کو لے کر اپنے بزرگوں کی نظریہ پاکستان کی حفاظت کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ لہذا پاکستان کے لاکھوں ووٹروں کی نمائندہ جماعت تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ جانبدارانہ سلوک کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ جسکے لیئے ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔