سانحہ ماڈل ٹائون‘ جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری‘ ایڈووکیٹ جنرل کو شوکاز

Mar 24, 2019

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون پر نئی جے آئی ٹی کے حوالے سے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،توہین آمیز رویے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے رویے پر تحریری جواب داخل کریں۔ لاہو رہائیکورٹ کی تاریخ میں کسی لاء افسر نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسروں نے عدالت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اور لاء افسر مرضی کے بینچ کے پاس کیس لگوانا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں