کوئٹہ(بیورو رپورٹ) کوئٹہ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بروری کے علاقے عیسیٰ نگری سے 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا کر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری میں عیسیٰ نگری کے قریب راستے پر نامعلوم دہشتگردوں نے تخریب کاری کے غرض سے دیسی ساخت کا بم نصب کر رکھا تھا جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ سول ڈفینس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے تین کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساخت کے بم کو ناکارہ بنا دیا۔
کوئٹہ پولیس نے بروری میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا
Mar 24, 2019