پاکستان کامستقبل تابناک ہے جودنیا میں ایک باوقارملک بن کرابھرے گا: فوادچوہدری

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لئے قوم کونہایت خلوص اورجانفشانی کامظاہرہ کرناہوگا۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین ساز اسمبلی سے قائداعظم کے خطاب نے نظریہ پاکستان کی بنیادفراہم کی۔فوادچوہدری نے کہاکہ ترقی کی جانب سفررواں دواں ہے اورآنے والے وقت میں ملک خوشحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے جودنیا میں ایک باوقارملک بن کرابھرے گا۔ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کامقصد ملکی قوانین کواسلام کے قوانین کے مطابق ڈھالناہے تاکہ پاکستان کوجدیداسلامی ریاست بنایاجاسکے۔

ای پیپر دی نیشن