ایمسٹرڈیم(آن لائن)ہالینڈ کے شہر اتریخت میں فائرنگ میں ملوث ایک ترک نژاد مشتبہ ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ استغاثہ نے بتایاکہ سینتیس سالہ گوکمین تانیس نے کہا کہ اس نے اپنے طور پر ہی یہ حملہ کیا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر دہشت گردانہ کارروائی اور متعدد ہلاکتوں کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ گوکمین نے جمعرات کو عدالت کے روبرو اس جرم کا اقرار کیا تھا۔