یونان میں سعودی نوادرات کی نمائش

Mar 24, 2019

دمام (اے پی پی) کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر اور محکمہ سیاحت و قومی آثار نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے بینا کے عجائب گھر میں’’جزیرہ عرب میں تجارتی راستے اور مملکت کے شاندار نوادر ‘‘کی نمائش شروع کردی۔یونان کی وزیر ثقافت مرسینی زوبرا اور سعودی محکمہ سیاحت کے سربراہ احمد الخطیب نے نمائش کا افتتاح کیا۔ سعودی آرامکو میں امور عامہ کے ڈائریکٹر جنرل فہد الضبیب نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ یہ نمائش دنیا کے 10ممالک میں ہوچکی ہے۔ 16سے زیادہ شہروں میں 50لاکھ سے زیادہ افراد سعودی نوادر دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔ کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر’’اثرائ￿ ‘‘آرامکو کے ماتحت ہے۔ نمائش میں 644سے زیادہ نوادر سجائے گئے ہیں۔ نمائش کا سلسلہ 25مئی 2019ء تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں