لاہور(نمائند ہ خصوصی)روشن پاکستان کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کام کرنا ہوگا موٹروے پولیس کی روایات ایمانداری، مدد کا جذبہ اور خو ش اخلاقی کو اگر تمام ادارے اور عوام اپنا لیں تو پاکستان میں حقیقی معنوں میں ترقی ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا محبوب اسلم نے کہا کہ تقریبات منعقد کرنے کامقصد اس دن کی اہمیت کواجاگر کرناہے۔یوم پاکستان کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں پروقار تقریب کے دوران موٹر وے پولیس کے جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کے عزم کابھی اظہار کیا۔ تقریب کے آغاز میں موٹر وے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا۔بلوچی، سندھی، پختون اور پنجابی رقص نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔