لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے چکوال میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انتظامیہ کے افسران و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے قومی پرچم لہرایا اور حاضرین نے یکسو ہو کر قومی ترانہ پڑھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا حوصلہ غیر متزلزل ہے اور میرا دل امید سے بھرا ہوا ہے۔ یہی 23 مارچ بلند آہنگ اور دلیرانہ قرارداد پیش کرنے کا دن ہے جو ارفع ہے مگر کسی قدر مشکل‘ تاہم اس کے ذریعے ہمیں پاکستان کے بدخواہوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔ یہ ناممکن کو ممکن کر دکھانے کا دن ہے۔ ہمیں تاریخ سیکھ کر زندہ رہنا ہے۔ ہمارے سامنے زندگی پڑی ہے اور ہمیں اپنے معاشرے اور پاکستان کے لئے اس آئندہ زندگی کا بہترین استعمال کرنا ہے۔