نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہمیں یکجاہوکراپنے مقاصد کےحصول کیلئے کوشش کرناہوگی۔یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی مشن برائےاقوام متحدہ میں پرچم کشائی کی پروقارتقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ملیحہ لودھی نےقومی پرچم بلندکیااورکیک کاٹا جبکہ شام میں کونسل جنرل نیویارک نے عشائیے کاانعقاد بھی کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کےجوش،ولولےنےثابت کردیاپاکستان کامستقبل مضبوط ہے۔ہمیں یکجاہوکراپنے مقاصد کےحصول کیلئے کوشش کرناہوگی۔آج تجدیدعہدکادن ہےسب مل کر قائداعظم کاپاکستان بنائیں گے،پاکستان کی ترقی میں اوورسیزپاکستانیوں کاکردارنہایت اہم ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نئی اورپراعتمادقیادت کیساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔پاکستان مستحکم اورترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے۔امن وسلامتی،عالمی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔