سیف اللہ سپرا
کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہاں وطن عزیز پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں رہا۔اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے فنکار سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اس موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حکومت ومخیرحضرات سے غریبوں کی مالی امداد کی اپیلیں کررہے ہیں۔ذیل کی سطورمیں کچھ فنکاروں کے پیغامات قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش کیے جارہے ہیں:
اداکار و گلوکار فخر عالم نے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کیا ویڈیو میں فخر عالم کا کہنا تھا کہ محترم معزز وزیر اعظم عمران خان۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو اپنی مدت کے مشکل ترین فیصلے کا سامنا کرنا پڑرہاہے لیکن آپ صرف اس طرح فیصلہ لے سکتے ہیں۔کہ دو ہفتے کے لئے لاک ڈائون کریں، کرفیو کی صورت حال بنائیں تاکہ روزگار، فکر معاش کی بجائے اپنی جان کی پرواہ کریں، اس وبائی مرض سے بچنا ضروری ہے، غریب طبقے کے لئے راشن کا بندوبست کریں، ہم پاکستانی قوم ہیں آرام سے نہیں گھروں میں بیٹھتے ،چھٹیاں ملیں تو پکنک منانے نکل جاتے ہیں۔ خدارا لوگ ہوش کے ناخن لیں، اور وزیراعظم صاحب آپ نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں انکے دلوں سے بھوکے مرنے کا خوف ختم کرنا ہوگا۔
گلوکار جواد احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے ا پنے خطاب میں کہا ہے کہ ریاست غریب ہے اس لیے کروناکیپھی لنیپروہ کچھ نہیں کرسکتے۔جواد احمد نے کہا ہے اگرچہ ریاست غریب ہے مگرآپ اوراس ملک کے سرمایہ دار،جاگیرداربہت امیرہیں،بلکہ یہ لوگ ہماری ہی محنت سے ارب /کھرب پتی بنے ہیں۔اب وقت آگیاہے کہ آپ سب اپنی دولت جائداداثاثے کاایک چھوٹاساحصہ قومی خزانے میں دیں اور یہ دولت غریبوں کے علاج پر خرچ کیاجائے۔
اداکارہ ثنا فخر نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیں جو ماسک اور سینیٹائزر مہنگے فروخت کر رہے ہیں..انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممکن ہو تو حکومت ماسک اور سینیٹائزر غریب عوام میں مفت تقسیم کرے۔
گلوکارہ حمیرا ارشد اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں خدارا ذخیرہ اندوزی نہ کریں..
انسانیت کا مظاہرہ کریں..
سینیٹائزر نایاب ماسک مہنگے،، نا گہانی آفت پڑی ہے مل کر مقابلہ کریں یہ وقت نہیں پیسے کمانے کا قیمتیں بڑھانے کا..
گلوکارعلی ظفر نے کورونا وائرس پر غریبوں کی مدد کرنے کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا اعلان متوقع ہے۔ڈیلی ویجز ملازمین ان دنوں شدید مشکل کا شکار ہوجائیں گے حکومت کو چاہیے کہ ڈیلی ویجز لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانے کا انتظام کرے۔حکومت کے ساتھ مل کر صاحب استطاعت لوگ بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ غریبوں کے گھروں تک کھانا پہنچانے کے لیے کوئی ایسا نظام بنایا جائے جس کے ذریعے ان تک خوراک کی رسائی آسان ہو۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سماجی فاصلہ ضروری ہے۔ جتنا ہوسکے گھر میں رہیں، گھر سے باہر نہ نکلیں، ماہرہ خان نے مزید کہا کہ بھیڑ میں جانے سے گریز کریں سوشل گیدرنگ نہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ جب حالات کا پتہ چلتا ہے سوچتی ہوں سب ضرورت کی اشیاء لے آئوں، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں پریشانی ہوتی ہے۔ مگر صبر تحمل اور حوصلہ رکھیں حالات بہتر ہونگے۔انشاء اللہ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں، ہر ایک سے اچھا برتاو کریں۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اس وبائی مرض سے بچ جائیں گے۔
اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا پیغام انگریزی زبان میں بھیجا ہے جو کچھ اس طرح ہے۔
Corona virus is virus that has gone to become a pandemic across the world.The cause of this is lack of hygiene paractice across China.A solution to this would be hilal eating and sanitation which would prevent this kind of behaviour.
اداکارہ نادیہ جمیل نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا سب کے لئے ایک ہی پیغام ہے کہ آپ سب گھر پر رہیں۔کورونا وائرس سنجیدہ بیماری ہے جو ایک دوسرے کو ملنے سے پھیلتی ہے۔دنیا کے معاشی حالات خراب ہو چکے ہیں بہت ساری جانیں جاچکی ہیں۔بغیر ضروری کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں ، اگر جانا مقصود بھی ہوتو واپس آتے ہی اپنے ہاتھ صاف کریں۔ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کیجیئے اور پلیز ایک دوسرے سے ملنا بند کیجیئے۔
گلوکارعطا اللہ عیسی خیلوی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔آج ہم سب کو مل کر اس بیماری سے احتیاط کرنی ہے۔ کم سے کم پچیس سیکنڈ ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔کھانستے اور چھینکتے وقت ہمیشہ نیا ٹشو استعمال کریں۔ناک، کانوں اور منہ کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں اور تین فٹ کے فاصلے پر رہ کر بات کریں۔احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہم سب کا اور ہم سب کی نسلوں کا فائدہ ہے۔
اداکارہ دیدار نے کورونا کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کیا جو غلطی اٹلی ، فرانس اور جرمنی نے کی ہے کیا وہی غلطی ہم بھی کرنے جارہے ہیں۔خدارا گھروں پر رہیے ضروری نہیں ہے کہ ہم لوگوں سے میل ملاقات کریں۔وینٹیلیٹر لگانے سے بہتر ہے کہ ہم ماسک لگا لیں۔زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے کہ ہم بیس سیکنڈ بعدہاتھ دھو لیں۔پلیز احتیاط کریںاور گھر پر رہیں۔
اداکار بابر علی نے کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے بارے میں بہت سی معلومات سن رہے ہیں ان کو صرف سننا نہیں اپنانا بھی ہے۔کوشش کیجیئے خود کو صاف رکھیے اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ ہم سب پر اللہ کا کرم ہے کہ ہمیں موقع مل گیا ہے اور اب ہم گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں ایسے میں گھبرانانہیں احتیاط کرنی ہے۔
اداکارہ نرگس نے کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلا جواز گھروں سے باہر نہ نکلیں احتیاط سب پر لازم ہے۔ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھئے ، لوگ کررہے ہیں لوگ تکلیف میں ہیں۔میری سب سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں سیلف آئسولیشن میں رہیں ،بار بار ہاتھ دھوئیں ، اس بیماری سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ خود کو گھروں تک محدود کریں کیونکہ اس بیماری سے لڑنا کوئی حل نہیں ہے۔
اداکار احسن خان نے کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب نے کورونا وائرس سے خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔جوہدایات ہمیں دی جارہی ہیں ان پر ہم سب نے مل کر عمل کرنا ہے تاکہ یہ بالکل نہ پھیلے۔معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے کورونا کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس ہمارے لئے ایک جنگ بنی ہوئی ہے، ہم نے سمجھداری سے اس جنگ کو جیتنا ہے حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا ، سوشل بائیکاٹ کیجیئے، بار بار ہاتھ دھوئیں۔یہ وائرس بآسانی پھیل رہا ہے اور یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے‘‘۔
گلوکار سارہ رضا نے کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا کو بہت بڑا چیلنج کا سامنا ہے۔میری سب سے گزارش ہے کہ ڈاکٹرز اور حکومت کی ہدایت پر عمل کریں ۔
اس مشکل وقت میں اپنا بھی خیال رکھیں اور سفید پوش لوگوں کا بھی بہت زیادہ خیال رکھیے۔وہ دن دور نہیں جب ہم بہت جلد سے وائرس کو شکست دے دیں گے۔
اداکارہ اور گلوکارہ میگھا نے کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج وقت ہے جب ہمیں دوبارہ ایک قوم بن کر سامنے آنا ہے۔ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔
اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدرنے کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان کو پوری قوم کے تعاون کی بہت ضرورت ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی قوم پر مشکل وقت آیا سب نے مل کر مقابلہ کیا سمجھداری کا ثبوت ہے کہ آج تمام تر احتیاطی تدابیر اپنا تے ہوئے اس وائرس سے لڑنا ہے۔