لاہور (خصوصی نامہ نگار)عوام الناس حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ رجوع الی اللہ ، استغفار و توبہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر سے ہی کرونا کی وبا پر مکمل قابو پایا جاسکتا ہے۔ مصافحہ نہ کرنا ، اجتماعات سے دور رہنا ،نماز اور مساجد کے حوالے سے علماء و مفتیان کی طرف سے ہدایات پر عمل کرنا واجب ہے، گھروں میں موجود رہ کر ذکر اذکار اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا ، کرونا کی وبا سے محفوظ رہنے کی تدابیر میں شامل ہے، دین اسلام توکل علی اللہ کے ساتھ ساتھ تدابیر اور حکمت کا درس دیتا ہے ، رسول اکرم ﷺکی سیرت طیبہ اور خلفا ء راشدین کے عمل سے ہمیں رہنمائی لینی چاہیے ، ان خیالات کا اظہار امام حرمین شریفین الشیخ عبدالرحمٰن السدیس ، قاضی القضاہ فلسطین محمود الحباش، شیخ الازہر الشیخ احمد الطیب ، سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ، وزیر اوقاف یمن قاضی احمد زبین، مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی علام اور پاکستان کے علماء و مشائخ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد زکریا قاسمی ، پیر نقیب الرحمٰن و دیگر نے عوام الناس کے نام اپنے پیغامات میں کہی۔