اسلام آباد ( نیٹ نیوز)حکومت پاکستان نے کرونا کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور غلط معلومات کی ترسیل کی روک تھام کے لیے طاقتور ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔فیس بک میسنجر نے دنیا بھر کی حکومتوں اور عالمی ادارہ صحت کے لیے ایک پروگرام کو متعارف کرایا ہے تاکہ وہ بروقت کورونا وائرس سے متعلق معلومات عوام تک پہنچاسکیں۔اس پروگرام کے تحت میسنجر ڈویلپرز کو حکومتی اداروں سے کنکٹ کرکے ایپس اور چیٹ بوتش کی تیار میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
کرونا وائرس کے خلاف پاکستان نے فیس بک میسنجر کو ہتھیار بنالیا
Mar 24, 2020